اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دیدار کے شوہر، قاری زوار بہادرکے بیٹے کے ہاتھوں اداکار کی ہلاکت

لاہور (ویب ڈیسک) گلبرگ کے علاقہ میں اداکارہ دیدار کے شوہر حمزہ بھٹی اور جمعیت علماءپاکستان کے رہنما قاری زوار بہادر کے بیٹے محمود زوار کے ہاتھوںمبینہ طور پر تشدد کے بعد جاں بھق ہونےو الے ماڈل و اداکار حسن خان عرف محسن معروف سٹیج اداکارہ پرویز خان کا قریبیر شتہ دار تھا۔ مقتول کو دوبار گاڑی روک کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو دل بند ہونے کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔ مبینہ ملزم محمود زوار وعدہمعاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگیا۔ تشدد اس نے نہیں دیدار کے شوہر حمزہ بھٹی نے کیا تھا۔ مدعوی کو شوبز انڈسٹری سے نکالنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں، سواکروڑ میں صلح کی افواہ پھیلا کر بدنام کیا جارہا ہے۔ ہمارا بیٹا قتل ہوا کوئی جانور نہیں مرا جو پیسے لے کر صلح کرلوں گا۔ ملزمان ڈانس پارٹیوں سمیت جرائم پیشہ سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے اور آئے روز شراب پی کر گلبرگ کی سڑکوں پر نکل آتے، ہوائی فائرنگ اور لڑائی جھگڑا روز کا معمول ہے۔ روزنامہ خبریں کے مابق گلبرگ کے علاقہ لبرٹی گول چکر کے قریب گاڑی اوورٹیک کرنے کی پاداش میں مبینہ طور پر معروف فلم و سٹیج اداکارہ نرگس کی چھوٹی بہن سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر حمزہ بھٹی اور معروف مذہبی شخصیت و جمیعت علماءاسلام کے مرکزی رہنما قاری زوار بہادر کے بیٹے محمود زوار کے ہاتھویں وحشیانہ تشدد کے بعد جاں بحق ہونے والے ماڈل و فلم اداکار حسن خان عرف محسن سٹیج ڈراموں کے معروف اداکار پرویز خان کا فسٹ کزن تھا اور اسی کے گھر گلبرگ میں رہائش پذیر تھا۔ قتل کی اس دردناک واردات کے بعد مبینہ ملزمان نے خود کو بچانے کیلئے پولیس کو ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ متوفی نے شراب پی رکھی تھی اور بار بار تشدد کیلئے آتا تھا ہم نے اپنے دفاع میں اسے دھکے دئیے اور وہ موقع سے چلا گیا تاہم گھر جاکر کیسے ہلاک ہوا انہیں نہیں معلوم جبکہ مقتول حسن خان کے بھائی اور مقدمہ کے مدعی پرویز خان عرف ڈیڈی کے مطابق ملزمان نے دوبار اس کے بھائی کو سڑک پر روک کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان حمزہ بھٹی اور محمود زوار بہادر کے پاس اسلحہ بھی تھا انہوں نے یرغمال بنا کر اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کو ہارٹ اٹیک آگای اور وہ مرگیا، مدعی مقدمہ کے مطابق اداکارہ نرگس اور دیدار اس کو خوف زدہ کرواتے ہوئے انڈسٹری سے نکلوانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں جبکہ اس کو ایک سینئر پروڈیوسر کی جانب سے دھمکایا جارہا ہے کہ صلح کرلو۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے بھی کوئی مدد نہ کی گئی بلکہ ملزمان کو ملک سے فرار کرانے میں ان کا ہاتھ ہے کیونکہ وقوعہ کے روز پولیس نے ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا مگر کوئی ایسا واقعہ نہ ہوا اور ملزمان دبئی فرار ہوگئے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ معروف سٹیج اداکارہ کا شوہر اپنی بیوی کے سر پر کسی بھی قسم کا جرائم کرنے میں ملوث ہونے کے بعد اس کا فون کرواتا اور کئی پولیس افسر اس کے ایک اشارے پر سفارش کرنے پہنچ جاتے اور اس بار قتل کی اس واردات م یں بھی جہاں پولیس افسران سفارشی بنے ہوئے ہیں وہاں سیاسی اور فلم انڈسٹری کے معروف چہرے بھی مدعی مقدمہ کو دبانے کی کوشش کرتے ہوئے پیسوں کا لالچ بھی دے رہے ہیں۔