اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 2بچوں کی پیدائش ، شیروں کی مجموعی تعداد 16ہو گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور چڑیا گھر میں شیرنی نے دو بچوں کو جنم دیدیا ۔تافصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں ہنٹی نامی شیرنی نے دو بچوں کو جنم دیا ہے جس کے بعد چڑیا گھر میں شیروں کی تعداد 16ہو گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے ہنٹی اور اسکے دونوں بچے صحت مند ہیں تاہم انہیں فوری طور پر عوا م کیلئے پیش نہیں کیا جائے گا بلکہ چند روز تک انکی ابتدائی خوراک اور صحت کا خیال رکھا جائے گا جس کے بعد انہیں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ننھے شیروں کی آمد کے بعد اب چڑیا گھر میں شیروں کو دیکھنے کے شوقین افراد اور بچوں کی آمد میں اضافہ دیکھا جائے گا ۔