اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مہیش بھٹ فلم ’’ ڈیئر زندگی‘‘ میں بیٹی عالیہ کی اداکاری پر حیران

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ اپنی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘ میں اداکاری دیکھ کر حیران رہ گئے۔بالی ووڈ فلمسازمہیش بھٹ کا شمار فلم نگری کے صف اول کے ہدایتکاروں اور فلمسازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں اورکئی نامی گرامی اداکاروں اور اداکاراؤں کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا سہرا بھی انہی کے سرجاتا ہے جب کہ نامور فلمساز کو بیٹیوں کی اداکاری کا سب سے بڑا ناقد بھی کہا جاتا ہے لیکن اب وہ اپنی بیٹی کی اداکاری پر حیران ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش بھٹ اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم ’’ڈیئر زندگی‘‘ میں جاندار اداکاری پر حیران ہیں جس سے متعلق ان کا کہن اتھا کہ میں نہیں جانتا کہ ڈیئر زندگی کو کیساردعمل مل رہا ہے لیکن فلم میں عالیہ اورہدایتکارہ گوری شندے کا کام دیکھ کر بے حد حیران ہوں بلکہ اتنا ہی نہیں میں نے شاہ رخ کوبھی کبھی پردے پر اس طرح نہیں دیکھا جیسے وہ اس فلم میں نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘میں عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان نے کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم نے اب تک 42 کروڑ سے زائد کابزنس کرچکی ہے جس کی ہدایتکاری کے فرائض گوری شندے نے سرانجام دیئے ہیں۔