اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عمر کے کس سال میں آپ کے ہمسفر کی جانب سے بے وفائی کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے؟

لندن (ویب ڈیسک) یوں تو انسان کے ذہن پر کسی بھی وقت شیطان سوار ہوسکتا ہے لیکن برطانیہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 39 سال کی عمر میں اس کا خدشہ سب سے زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ اس عمر کے افراد شریک حیات سے بے وفائی کرنے میں سب سے آگے پائے گئے ہیں۔ ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ عمر کا وہ سال جس کا آخری ہندسہ 9 ہو، اس میں بے وفائی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو 19سال، 29سال، 39 سال اور 49 سال کی عمر میں بے وفائی کا امکان دیگر سالوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے اور ان تمام سالوں میں بھی 39 سال کی عمر سرفہرست ہے۔ تحقیق کے مطابق 39 سال کے افراد شریک حیات کے ساتھ بے وفائی کرنے میں دیگر کسی بھی عمر کے افراد سے دو گنا آگے ہیں۔ اس کے بعد 29سال اور 49 سال والوں کا نمبر آتا ہے۔ اگرچہ اس تحقیق کے نتائج پر کچھ شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے لیکن یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے نیویارک یونیورسٹی اور ہرشفیلڈ یونیورسٹی کے ماہرین بھی اس سے ملتے جلتے نتائج اخذ کرچکے ہیں۔