اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایشوریہ رائےکی خودکشی کی کوشش۔ بچن خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ، سابقہ مس ورلڈ اور بچن خاندان کی بڑی بہو ایشوریہ رائے نے گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشوریہ رائے نے نیند کی گولیاں کھا کر اپنی جان کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے تاہم بروقت انکو طبی امداد دے کر بچا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس خبر کو میڈیا پر جانے سے روکنے کے لیے بچن خاندان کی جانب سے بھر پور کوشش کی گئی، حتیٰ کہ ایشوریہ رائے کی طبی امداد کے لیے ڈاکٹروں کو بھی گھر پر ہی بلا لیا گیا اور خبر لیک نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم میں شامل ڈاکٹر نے انڈین میڈیا کو اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایشوریہ رائے نے غلطی سے خواب آور گولیاں زیادہ کھا لی جسکی وجہ سے انکی حالت تشویشناک ہے اور کسی کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ڈاکٹر کے مطابق بڑی مشکل سے ان کا معدے صاف کیا گیا ہے۔ نیم بحوشی کی حالت میں ایشوریہ رائے اپنی ساس جیا بچن پر برس پڑی اور کہا کہ مجھے مر جانے دیں، اس زندگی سے مر جانا ہی بہتر ہے۔ واضح رہے کہ بچن خاندان کی جانب سے اس خبر کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے۔