اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دنیا کی معمرترین خاتون "ایما مورانو” نے اپنی 117 ویں سالگرہ ہنستے ہنساتے منائی

روم (ویب ڈیسک) ایما مورانو اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ معمرترین خاتون ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کی 117 بہاریں دیکھ لیں ہیں جب کہ انہوں نے اپنی 117 ویں سالگرہ کا کیک بھی خود ہنستے ہنساتے کاٹا۔ اٹلی میں وربینیا کے ایک کمرے میں رہنے والی ایما مورانو نے اپنی 117 ویں سالگرہ کا کیک خود کاٹا، 117 سالہ ایما مورانو نے کیک اپنے رشتے داروں اوراپنے معالج کے ساتھ کاٹا۔ ایما مورانوکو اپنی 117 ویں سالگرہ پراٹلی کے صدرنے ایک پروگرام کے دوران ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا، انہوں نے ایما مورانو کو سکون اور اچھی صحت کی دعا بھی دی۔ emma ایما مورانونے اپنی سالگرہ پرتحفے تحائف بھی وصول کیے جب کہ کیک کاٹنے سے قبل اپنے پسندیدہ کوکیز بھی دودھ کے ساتھ کھائے۔ emma 02 ایما مورانونے اپنے سالگرہ پرکہا کہ میں 117 سال کی ہونے پربہت خوشی محسوس کر رہی ہوں جب کہ اپنے معالج کی جانب سے انہیں دی جانے والی ہمت اور حوصلے کا بھی تزکرہ خوب کیا۔