اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بپاشا کے لئے خوشگوار زندگی کی خواہش کرتا ہوں، جان ابراہم کی شادی پر مبارکباد

ممبئی(شوبز ڈیسک)یہ کوئی خبر نہیں ہے کہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار جوڑا جان ابراہم اور بپاشا باسو 2011میں علیحدہ ہو گئے تھے ۔ کافی عرصے تک خبروں کی زینت بنے رہنے والے ’بریک اپ‘کے بعد کئی مواقعوں پر بپاشا نے جان ابراہم کی جانب لچک دکھائی لیکن جان ابراہم اپنی اسی بات پر ڈٹے رہے کہ ان دونوں کے درمیاں کیا غلط ہوا تھا۔بالی ووڈ ببل ویب سائٹ کے مطابق اب جب کہ بپاشا باسو پیا گھر سدھار ہو چکی ہیں اور ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور کی ہو چکی ہیں تو جان ابراہم نے بھی خاموشی کا روزہ توڑ دیا ہے اور بپاشا اور کرن سنگھ گروور کے لئے خوشگوار شادی شدہ کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ ممبئی مرر کی جانب سے جب جان ابراہم کی جانب سے بالی ووڈ کی اس شادی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ” میں بپاشا کے لئے خوشگوار زندگی کی خواہش کرتا ہے“۔