اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں جسٹن بیبر کو بلانے کا فیصلہ، گلوکار نے 5 کروڑ روپے مانگ لیے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی نوجوان گلوکار جسٹن بیبر کو مدعو کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے گلوکار جسٹن بیبر کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیااور ان سے رابطہ بھی کرلیا گیا ہے۔ جسٹن بیبر نے افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پانچ کروڑ پاکستانی روپے کا معاوضہ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹن بیبر کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں طلب کرنے کے حوالے سے حتمی ڈیل کچھ روز میں ہوجائے گی۔ دوسری جانب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر بھی مداحوں کا لہو گرمائیں گے۔