چھوٹو گینگ کاسرغنہ غلام رسول تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل ،اہم انکشافات کی توقع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) آرمی آپریشن کے نتیجے میں بدھ کے روز گرفتار کئے گئے چھوٹوگینگ کا سرغنہ غلام رسول تفتیش کیلئے گزشتہ روز اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب آہن کے نتیجے میں گرفتار کئے گئے چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول کو تفتیش کیلئے آرمی کی جانب سے حساس ادارے کے حوالے کردیا گیا تھا جنہوں نے اسے بدھ کی شام کو ہی اسلام آباد منتقل کردیا گیا تھا جہاں اس سے اسکی سرگرمیوں اور اسکی پشت پناہی کرنے والی شخصیات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گینگ کے باقی افراد بھی آرمی کی تحویل میں ہیں،ضرورت پڑنے پر ان سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

− 1 = 4