اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سٹیو سمتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ3 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

برسبین (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے پاکستان کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں 130 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیو سمتھ کو پوری اننگز میں 3 بار موقع ملا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور پاکستانی باﺅلرز کی درگت بناتے ہوئے 130 رنز بنا ڈالے اور اس کے ساتھ ہی وہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ 3سنچریاں بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔ اس کے علاوہ اس سنچری کے بعد ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں میں ان کے رنز بنانے کی اوسط بھی 77.71 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 9 میں سے 8 اننگز میں 40 سے زیادہ رنز بنائے تھے۔