ACE GALA NIGHTآج ہو گی، تیاریاں مکمل کر لی گئیں

کھاریاں(بزنس رپورٹر)منی ٹرانسفر کی دنیا میں انتہائی کم عرصہ کے دوران شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی کمپنی آفتاب کرنسی ایکسچینج (ACEمنی ٹرانسفر)کی سالانہ تقریب ACEگالا نائٹ آج 23اپریل شام 6بجےسکائی ویز ریسٹورنٹ جی ٹی روڈ کھاریاں میں منعقد ہو گی۔ تقریب میں آفتاب کرنسی ایکسچینج کے چیئرمین آفتاب اشرف گوندل، سی ای او راشد اشرف گوندل، ڈائریکٹر طارق ملک، ڈائریکٹر کلیم اللہ گیلانی سمیت کمپنی کے سینئرآفیسرز بھی شریک ہوں گے۔ ACE Gala Nightنام کی اس تقریب میں صرف کمپنی کے ایمپلائز ہی شرکت کرسکتے ہیں ۔ تقریب میں گذشتہ سال کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو سٹار آف دی ڈیپارٹمنٹ، ایمپلائی آف دی ایئر، مینجر آف ایئرکے ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے ۔تقریب کے دوران موسیقی، مختلف خاکے اور دیگر انٹرٹینمنٹ آئٹمز بھی پیش کئے جائیں گے تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی میں سحرش نذیر،ثناء الرحمٰن، اختر وزیر، ذوالقرنین حیدر اور سعادت علی شامل ہیں۔تقریب کے بعد سالانہ ڈنر ہوگا۔تقریب کا شایان شان طریقے سےانعقاد کرنے کی تیاریاں مکمل عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

88 − 85 =