اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,912FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

واربرٹن میں پولیو مہم شروع، موبائل ٹیموں کے علاوہ فکس پوائنٹ بھی مقرر

واربرٹن (نامہ نگار) محکمہ صحت کی جانب سے واربرٹن اور گردونواح میں پولیو مہم شروع کر دی گئی۔پولیومہم کا مقصد بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانا اورپاکستان سے پولیوکا خاتمہ کرنا ہے محکمہ صحت کی جانب سے بچوں کے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پوری عمر کی معذوری سے بچانے اور اپنے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنابھرپور کردار ادا کریں۔بتایا گیا ہے کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔اس مہم کو کامیاب بنانے اور پولیو کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت نے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔جس میں گھر گھر جا کر قطرے پلانا،فکس پوائنٹ لاری اڈا بس سٹاپ وغیر ہ شامل ہیںٹیموں نے انسداد پولیو مہم بھرپور طریقہ سے شروع کر دی ہے۔