اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

یونان ،ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے20افرادکو 20،20ہزارروپے جرمانہ اورتابرخاست عدالت قید کی سزائیں سنا دی گئیں

لاہور(مانیترنگ ڈیسک)سپیشل جج سنٹرل لاہور ملک محمدرفیق نے یونان اور ترکی سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آنے والے 20افرادکو 20،20ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا ئیں سنا دی ہیں۔ سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں ایف آئی اے نے لاہور ایرپورٹ سے گرفتارکرکے 20ملزمان کو پیش کیا ،عدالت کو بتایاگیا کہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک گے جہاں سے یونان گورنمنٹ نے ان کو ڈی پورٹ کردیا ہے دوران سماعت ملزمان اختر، کریم الدین ،پرویزاور سلمان سمیت 20ملزمان نے عدالت کو بتایاکہ ان کو ایجنٹ حضرات نے ملازمت کا جھانسہ دے کر یونان بھجوایا اور بعد میں ان کو چھوڑ کر غائب ہو گئے ،عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ملزمان کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے عدالت نے مذکورہ تمام افراد کو تابرخاست عدالت قید اور 20،20 ہزاروپے جرمانے کی سزا ئیں سنا دی ہیں۔