اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اوبر ٹیکسی کمپنی نے صارفین کیلئے کرایوں میں 25فیصد کمی کردی

لاہور (بزنس ڈیسک) لفظوں میں شکریہ تو سبھی ادا کرتے ہیں مگر ”اوبر “ٹیکسی کمپنی نے پابندی ختم ہونے کے بعد اپنے لاہور اور کراچی میں صارفین کا شکریہ ادا کرنے کیلئے آج سے کرایوں میںکمی کا اعلان کر دیا ۔ ”اوبر“ کے علامیے کے مطابق پنجاب اور سندھ حکومتوں کی جانب سے ٹیکسی سروس پر پابندی کے دوران لوگوں کی والہانہ حمایت کے بعد کمپنی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور اور کراچی میں صارفین کیلئے کرایوں کی مد میں25فیصد کمی کر دی ۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے نئے صارفین کو ”اوبر پرومو کوڈ 2017ءشکریہ پاکستان “ کا استعمال کر نا ہو گا جبکہ یہ سہولت اوبر کے موجودہ اکاﺅنٹ ہولڈر ز کیلئے بھی ہو گی۔ علامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پرومو کوڈ 3فروری(جمعہ ) کے روز رات 12بجے تک لاہور اور کراچی میں صارفین کیلئے اگلی 10رائڈ ز کیلئے قابل استعمال ہو گا ۔
اوبر پرومو کوڈ 2017ءکے استعمال کا طریقہ کار کچھ اس طرح سے ہے
1-صافین اس منفرد سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے اوبر ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کے علاوہ اوبر کی ویب سائٹ پر بھی سائن اپ ہو سکتے ہیں
2- ایپ کے مینیو سیکشن میں جائیں جو رائیڈر ایپ سکرین کے سب سے اوپر بائیں کونے میں بھی نظر آرہا ہوتا ہے
3-رقم کی ادائیگی کیلئے طریقہ کار کا انتخاب کریں
4-پیمنٹ سکرین سے نیچے کی طرف ”پروموشنز“سیکشن پر سلائیڈ کریں اور”ایڈ پرومو گفٹ کوڈ “ کا بٹن دبائیں
5-اوبر پرومو کوڈ2017ء”تھینک یو پاکستان “ میں داخل ہوں اور پھر ”ایڈ“ کی آپشن کا انتخاب کر کے سستی ترین ٹیکسی سروس سے لاہور اور کراچی میں جہاں چاہیں گھومیں پھریں ۔