اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

’’گوادر ‘‘ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر آئے

گوادر(سپورٹس ڈیسک) چین اور پاکستان ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر آئے ۔ تفصیلات کے مطابق گوادر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا، خوبصورت فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا، چینی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ بھی ہوا۔پاکستان کے مستقبل گوادر میں فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا، بلوچستان میں اہم ترین بندرگاہ اور سی پیک منصوبے کے تناظر میں شہر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔پاکستان میں موجود چینی کمپنی اور پورٹ کے ملازمین کے درمیان نئے اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف پر دوستانہ میچ بھی ہوا، جو میزبان ٹیم نے 3 کے مقابلے میں 7 گول سے جیت لیا۔اس موقع پر دونوں ٹیموں نے گروپ فوٹو بنوایا، خوبصورت پہاڑوں کے درمیان قائم اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام ابھی جاری ہے۔ ‎