اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سنجے دت پھر مشکل میں پھنس گئے،پڑوسیوں نے پولیس کو شکایت کردی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے پڑوسیوں نے رات گئے پارٹی میں تیز میوزک چلانے اور غل غپاڑہ کرنے کے الزام میں اداکار کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرادی۔سنجے دت پارٹیوں کے حوالے سے ویسے ہی مشہور ہیں اور کئی بار گھر میں ہونے والی پارٹیوں میں غل غپاڑہ کرنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو شکایت بھی کی ہے اور ایک مرتبہ بھی اسی معاملے پر پولیس نے سنجے دت کے گھر کا رخ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سنجے دت کے گھر میں رات گئے پارٹی جاری تھی جس میں کئی معروف فلمی شخصیات بھی موجود تھیں جب کہ اس دوران تیز میوزک چلانے ا ور غل غپاڑہ کرنے پرپڑوسی سکون کی نیند سو نہ سکے جس پر پالی ہل ریزیڈینس ایسوسی ایشن نے پولیس سے شکایت کردی اور پولیس اداکار کے گھر پہنچ گئی جہاں انہوں نے میوزک کی آواز کم کراتے ہوئے دوبارہ اجتناب برتنے کی وارننگ دے ڈالی ہے۔واضح رہے کہ 2009 میں بھی سنجے دت کے خلاف رات دیر تک گھر میں پارٹیوں کے دوران غل غپاڑہ کرنے کا مقدمہ درج ہوچکا ہے۔