اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان کے قبائلی مزدوروں کی ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی ،لوگ ارشد چائے والا کو بھی بھول گئے

پشاور (ویب ڈیسک )آج کل لوگ سوشل میڈ یا پر ہٹ ہونے کے لیے طرح طرح کی تصاویر اور ویڈ یوز بنا کر شیئر کرتے رہتے ہیں اور اب اس رجحان میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔سوشل میڈ یا پر ہٹ ہونے کے بڑھتے ہوئے رجحان نے نہ صرف پاکستان کے شہری علاقوں کے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے بلکہ ریمورٹ ایریاز کے لوگ بھی اب اپنی ویڈیوز شیئر کراتے رہتے ہیں ۔ایسی ہی ایک ویڈیو پاکستان کے قبائلی مزدوروں نے بنا کر شیئر کی جس نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی ،لوگ سوشل میڈ یا سٹار ارشد چائے والا کو بھی بھول گئے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار قبائلی مزدوروں نے اپنے کام کرنے والے اوزاروں کو فرضی طور پر میوزک انسٹرومنٹ بنا لیا اور پھرایک گانے پر دھواں دار پرفارمنس دے کر سوشل میڈ یا پر لوگوں کو توجہ حاصل کرلی ۔سوشل میڈ یا پر لوگوں نے فرضی گلوکار بننے والے مزدور کی حرکتو ں کو خوب انجوائے کیا اور یہ ویڈ یو دنیا بھر میں لوگوں نے شیئر کی ۔واضح رہے کہ قبائلی علاقوں کو لوگوں کو قدامت پسند سمجھا جاتا ہے اور ان علاقوں کو دہشت گردوں کی آماجگاہ بھی قرار دیا جاتا تھا ۔ایسے علاقے سے اس طرح کی ویڈیو منظر عام پر آنا بہت ہی مثبت نشان ہے ۔اس ویڈیو سے یہ بھی اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ پاک فوج کے کامیاب آپریشن ضرب عضب کے بعد قبائلی علاقوں میں بھی امن کی لہر آگئی ہے اور لوگوں کی ہیجانی کیفیت بھی ختم ہو گئی ہے ۔

ویڈیو دیکھئے