اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاک فوج کا افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک فوج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے مہمند اور خیبر ایجنسی پر سرحد کے دوسری طرف افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کالعدم جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے کالعدم جماعت الاحرار کے جس کیمپ پر حملہ کیا گیا وہ اس جماعت کے ڈپٹی کمانڈر عادل باچا کا کیمپ ہے جہاں فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ٹریننگ کمپاؤنڈ اور دہشت گردوں کے 4 مزید کیمپوں کو تباہ کردیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری کالعدم جماعت الاحرار نے ہی قبول کی تھی جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج افغانستان میں امریکی کمانڈر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ ہونا پاکستان کی سرحد پار تحمل کی پالیسی کا امتحان ہے۔ اس سے قبل پاکستان آرمی نے افغان سفارتی اہلکاروں کو جی ایچ کیو طلب کرکے دہشت گردوں کی فہرست ان کے حوالے کی تھی۔