اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,439FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بریکنگ نیوز: سانحہ مال روڈ کے سہولت کار انوارالحق کے ساتھ اب کیا سلوک کیا جائے گا؟ حکومت نے بڑااعلان کردیا

لاہور(خصوصی رپورٹ)عدالت نے سانحہ مال روڈ کے سہولت کار انوارالحق کو30 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے۔نجی نیوزچینل کے مطابق لاہورمیں کاؤنٹرٹیررز ازم ڈیپارٹمنٹ نے مال روڈ پرخودکش دھماکا کرنے والے بمبار کے سہولت کارانوار الحق کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے عدالت میں موقف اختیارکیا گیا کہ تمام شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ انوارالحق ہی خودکش بمبار کو مال روڈ پرلے کرآیا، اس نے افغانستان سے ٹریننگ لینے کا اعتراف کیا تھا۔ ملزم سے کئی معاملات پرتفتیش کی جانی ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں، اس لئے ملزم کو30 روز کے لیے سی ٹی ڈی کی تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارمنٹ کی استدعا منظورکرتے ہوئے ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ کئی دہشت گردوں کو لاہورمیں پولیس کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ اس کے لیے خودکش جیکٹس 15 سے 20 روزقبل لاہورپہنچائی گئی، سی ٹی ڈی نے سہولت کاروں کے بینک اکاؤنٹس، موبائل فون ڈیٹا اور ان کی جائیدادوں کی معلومات حاصل کرلیں ہیں۔واضح رہے کہ انوارالحق کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے اوراس نے لاہور کے علاقے لنڈا بازارمیں کئی برسوں سے رہائش اختیار کررکھی تھی، ملزم کی گرفتاری کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی تھی