اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,484FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

شارجہ (سپورٹس ڈیسک)پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔بلے باز محمد حفیظ نے 6چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی اپنے قدم نہ جما سکی ،بلے باز کامران اکمل اور سیمیولز صرف 1،1 سکور کرنے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز ڈیوڈ ملان 56 رنز بنانے کے بعد ملز کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ حارث صرف 6 رنز بنانے کےبعد پویلیئن لوٹ گئے۔بوم بوم شاہد آفریدی 34 رنز بنا نے کے بعد محمد انور کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ بلے باز کرس جورڈن اور وہاب ریاض بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔قبل ازیں بلے باز احمد شہزاد دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 4چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپننگ جوڑی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن پہلے بلے باز لوک رائٹ صرف 12 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز کیون پیٹرسن 40 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔روسوو نے 17 رنز بنائے اور وہ بھی وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئےجبکہبلے باز انور علی 20 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوئے۔کپتان سرفراز احمد بھی صرف 17 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوئے۔وہاب ریاض نے اپنی تیز رفتار باولنگ سے ایک اور وکٹ لیتے ہوئے بلے باز سعد نسیم کو صرف 9 رنز بنانے کے بعد ہی پویلیئن بھیج دیا۔پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 3جبکہ حسن علی اور ڈیرن سیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیتنے کے بعد مخالف ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج کا میچ جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔پلے آف مرحلے کایہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔