اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پی ایس ایل فائنل میچ : قذافی سٹیڈیم میں متعدد انکلوژر ز کے تمام آن لائن ٹکٹ فروخت ہو گئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک) شائقین کرکٹ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں اور ٹکٹوں کی خریداری کیلئے کوشاں ہیں ، ٹکٹس آن لائن ہوتے ہی قذافی سٹیڈیم میں بیشتر انکلوژرز کے تما م آن لائن ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 5 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے شائقین نے آن لائن ٹکٹ کی خریداری شروع کر دی ہے اور ٹکٹ آن لائن ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی بیشتر انکلوژرز کے تمام ٹکٹ فروخت بھی ہو چکے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق ، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر کے تمام آن لائن ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں جبکہ محمد حنیف انکلوژر کے ٹکٹ بھی ختم ہو چکے ہیں تاہم عمران خان انکلوژر سمیت دیگر انکلوژرز کے ٹکٹ کی فروخت جاری ہے ۔ ٹکٹ کی قیمت 4سو سے 12ہزار تک مقرر کی گئی ہے ۔