اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

’’دہشتگردی کاخوفناک منصوبہ ناکام ‘‘ ملک کے حساس علاقے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد، 5 افغانی گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپریشن ردالفساد شروع ہوتے ہی ملک بھر میں چھپے ملک دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، آزادکشمیر کے ضلع باغ کے علاقہ نعمان پورہ کے ایک گھر سےبھاری مقدار میںخطرناک دھماکہ خیز مواد برآمد، 5افغانی گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر پولیس نے ضلع باغ کے علاقے نعمان پورہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے بھاری مقدار میں خطرناک دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے 5افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی باغ کے مطابق غیر ملکی دہشتگرد کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے ، برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کی مقدار 80کلو گرام بتائی جا رہی ہے جبکہ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع اس کارروائی کو اہم قرار دے رہے ہیں۔