اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان کی خوبصورت ترین سیاستدان حساس ادارے کی افسر نکلی، دھماکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ ماروی میمن پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میں بھی خدمات سرانجام دیتی رہیں لیکن بعد میں اُنہیں اپنے سینئر سے آگے بڑھ کر ’کام‘ کرنے کی وجہ سے ہاتھ دھونے پڑے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ ماروی میمن کے والد نثار میمن بھی مشرف دور میں وزیراطلاعات رہے جبکہ اس سے پہلے بھی وزیررہے ، ماروی میمن سے ان کی پہلی ملاقات آئی ایس پی آر میں ہوئی تھی جہاں وہ میجر جنرل شوکت سلطان کے ساتھ ہوتی تھیں، وہ وہاں سکرپٹ لکھتی تھیں اور تجزیہ بھی دیتی تھیں لیکن پھر دونوں کے درمیان تنازعہ پیداہوگیا اور اس کی وجہ یہ بنی کہ شوکت سلطان معمول کے مطابق اپنے آرمی چیف یعنی اس وقت کے صدر مشرف کو بریفنگ دینے جاتے تھے لیکن ان سے پہلے ہی اخبارات کی کلپنگ وغیرہ آرمی چیف کے پاس پہنچ جاتی اور یہ چیزیں ماروی میمن پہنچا دیتی تھیں جس کی وجہ سے شوکت سلطان نے اُنہیں ہٹادیا۔ اسی وجہ سے ماروی میمن پرویزمشرف کے قریب ہوگئیں اور بعد میں ق لیگ کی مرکزی رہنماءبن گئیں، مشرف کا دور صدارت ختم ہواتو وہ ق لیگ سے بھی دور چلی گئیں اور سابق صدر کیخلاف سخت ریمارکس بھی دیئے جس پر مشرف نے کہاتھاکہ جن لوگوں کی باتوں پر دکھ ہوا ، ان میں ماروی میمن بھی شامل ہیں۔