اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پی ایس ایل فائنل جیت کر سر منڈوانے کے سوال پر آفریدی نے کیا جواب دیا جانئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے فائنل جیت کر ساری ٹیم کے سر منڈوانے کے اعلان پر جاوید آفریدی نے بھی ردعمل دے دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ سب لڑکوں کو عمرے پر لے کر جاﺅں گا اور پھر بال بھی کٹوائیں گے ۔ فائنل میں جیت کے بعد نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ ٹیم کی فتح لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ،آج میں بہت زیادہ خوش ہوں ۔اس موقع پر انہیں جیت کے بعد سر منڈوانے کا وعدہ یاد دلا یا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی نے مجھ سے سر منڈوانے کی بات کی تھی جس پر انہیں کہا تھا کہ میچ جیت کر سارے کھلاڑیوں کو عمرے پر لے کر جاؤں گا اور پھر سب اپنا سر بھی منڈوائیں گے ۔ واضح رہے دو روز قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم ، انتظامیہ اور ٹیم آنر جاوید آفریدی سمیت آدھا سر منڈوانے کا اعلان کیا تھا ۔