اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈیرن سیمی کے چیلنج پر پشاورزلمی کے مالک مشکل میں

پشاور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کی فاتح ٹیم پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے چیلنج نے مالک جاوید آفریدی کو مشکل میں ڈال دیا ہے کیونکہ گنجا ہوجانا کوئی اتنا بھی آسان کام نہیں۔ فائنل کے بعد جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ عمرے پرجائیں گے تو سرکے بال منڈوائیں گے مگر اب انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرڈیرن سیمی کیلئے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ راہ فرار اختیار کرنا چاہ رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں پشاور زلمی کے مالک نے ڈیرن سیمی کو کہا ہے کہ اوبھائی، تم میرے بالوں کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہو ۔ میں ایک اشتہار بنوا چکا ہوں ۔ میرے بال تم سے زیادہ اچھے ہیں۔ میں تمہیں پہلے بتا چکا ہوں ، اس لیے نئے جذبے کے ساتھ کچھ اور کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ کپتان ڈیرن سیمی نے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ اگر ہم فائنل جیتے تو باس سمیت پوری ٹیم سرکے بال منڈوالے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیمی نے جو کہا تھا کردکھایا۔ جیتنے کی خوشی میں انھوں نے ہانگ کانگ میں ٹنڈ کروالی اور ویڈیو انٹرنیٹ پر شئیر کردی۔