اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سعودی عرب دوسرا گھر، پاک سعودی رشتہ روحانی ہے ، راحیل قریشی، آرکیو پروڈکشنز

پاکستانیوں کو تفریحی سرگرمیوں کی اجازت دینے پر خادم حرمین شریفین اور سعودی حکومت کا شکریہ

ریاض(عابد شمعون چاند+عقیل علی)پاکستان اور سعودی عرب دونوں برادر ملک کی اعلی قیادت کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی عوام بھی ایک دوسرے سے بہت پیار کرتی ہے سعودی عرب ہم سب پاکستانیوں کے لیے دوسرا گھر ہےحرمین شریفین کی بدولت سعودی عرب کے ساتھ ہمارا روحانی رشتہ ہے ان خیالات کا اظہار آر کیو پروڈکشنز کے خالق راحیل قریشی نے کمیونٹی خدمات کرنے والوں کے اعزاز میں منعقد تقسیم انعامات کی تقریب میں کیا انہوں نے کہا سعودی عرب ہمیں اپنی جان سے بھی پیارا ہے ہم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور انکی حکومت کے بھی شکرگزار ہیں جو ہم پاکستانیوں کو تفریحی پروگراموں کا انعقاد کرنے کی اجازت دیتے ہیں عمیر ندیم شیخ نے نظامت کرتے ہوئے کہا آر کیو پروڈکشنز نے پاکستانیوں کے لیے ہمیشہ اچھے اور معیاری قسم کے تفریح کرنے کے لیے مواقع فراہم کیے ہمیں اپنی پاکستانی کمیونٹی پر فخر ہے کہ ہرایونٹ میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی ہر پروگرام میں پاکستانی ثقافت کو بھرپور طریقے سے پیش کیا ام ریاض ساجدہ چوہدری نے اپنے خطاب میں آرکیو پروڈکشنز کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال کیا ہوا ہے ان صلاحیتوں کی بدولت اپنی توانائیاں صرف کرتے ہوئے کمیونٹی کی خدمت کرنی چاہیے ڈاکٹر حناعنبرین طارق نے کہا شہر ریاض میں بسنے والے پاکستانی کمیونٹی بہت خوش قسمت ہے جیسے تفریح کے مواقع ملتے رہتے ہیں تقریب میں جن دیگرمقررین نے خطاب کیا ان میں حلقہ فکرو فن جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق، سرتاج فاروقی، اینکر پرسن ملک ندیم شیر، کاشف ، ذاکر حسین، عادل ندیم شیخ، عدنان ،فیصل ابو الفھد شامل تھے