اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بریکنگ نیوز : ریلوے سٹیشن پر دو دھماکے ، ایمرجسنی نافذ

آگرہ (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر آگرہ کے کینٹ ریلوے سٹیشن پر دو دھماکے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کی تاج محل کو اڑانے کی دھمکی کے بعد آگرہ کینٹ ریلوے سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دودھماکے کیے گئے ہیں جو کہ معمولی نوعیت کے بتائے جارہے ہیں جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک دھماکہ اس وقت ہوا جب کینٹ ریلوے سٹیشن کا صفائی کا عملہ وہاں سے کوڑا کرکٹ اٹھا رہا تھا جبکہ دوسرا دھماکہ کچھ ہی منٹ بعد کچرا اٹھانے والے جگہ کے قریب ہوا۔دھماکوں کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ داعش کی طرف سے تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی جبکہ ریلوے سٹیشن کو بھی اڑانے کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔