اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا سر ہے اور سر کو تن سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔صدر نیشنل عوامی پارٹی شاہد ہاشمی

اولڈہم( نوید چوہان) گلگت بلتستان کو پاکستان کی جانب سے پانچواں صوبہ بنانے کہ مجوزہ منصوبے کو ہم تسلیم نہیں کرتے۔ گلگت بلتستان کشمیر کا سر ہے اور سر کو تن سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ یہ کھلم کھلا ریاست جموں کشمیر کی تقسیم کا منصوبہ ہے اور ہم ایسے کسی بھی منصوبے کے خلاف ہیں اور اس کو ہر فورم پر اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر عوامی نیشنل پارٹی برطانیہ کے صدر شاہد ہاشمی نے پارٹی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کی تقسیم کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ریاست جموں کشمیر ایک ناقابل تقسیم وحدت ہے۔ اجلاس میں موجود چیف آرگنائزر امجد اشرف، سیکرٹری جنرل واجد ایوب اور دیگر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ حکومت کو گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے ایسے اقدامات سے جہاں پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر گرفت کمزور ہو سکتی ہے وہیں اس اہم ترین مسئلہ کے نقصانات بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کواٹھانے پڑ سکتے ہیں کشمیری قوم گزشتہ ستر سالوں سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کر پاکستان سے اپنی وابستگی اور محبت کا عملی طورپر مظاہرہ کر رہی ہے اور اپنے سینوں پر سبز ہلالی پرچم باندھ کر بھارتی افواج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے جبکہ اپنی آزادی کی تحریک میں لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اس کے باوجود پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جانا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہو گی ۔