اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ریسلنگ کی دنیا کا ایک اور باب مکمل، ریسلر انڈر ٹیکر نے رنگ کو خیر باد کہہ دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ریسلنگ کے رنگ پر سب سے زیادہ عرصہ حکمرانی کرنے والے انڈر ٹیکر نے باقاعدہ ریٹائرمنٹ لے لی۔وہ تینتیس ویں ریسل مینیا میں رومن رینز سے ہارنے کے بعد پروقار انداز میں اپنے دستانے ، ہیٹ اور کوٹ رنگ میں چھوڑکر رخصت ہوئے۔انڈر ٹیکر 33ویں ریسل مینیا میں رومن رینز سے لڑنے کیلئے اپنے مخصوص انداز میں رنگ میں جلوہ گر ہوئے۔ مقابلے کے دوران قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ اپنے کیریئر کا آخری میچ ہار گئے۔52 سالہ انڈر ٹیکرنے 1984 میں پروفیشنل ریسلر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ سب سے زیادہ عرصہ تک ریسلنگ رنگ میں رہنے والے ریسلر ہیں۔ ان کا کیریئر 33سالوں پر محیط ہے اور اپنے کیریئر کے دوران انڈر ٹیکر نے لاتعداد مقابلے جیتے اور پوری دنیا کے دلوں کے فاتح قرار پائے۔انڈر ٹیکر کو ڈیڈ مین، بڑی برائی، موت کی وادی کا شیطان اور اندھیرے کا شہزادہ کے ناموں سمیت کئی ناموں سے جانا جاتا ہے۔انڈر ٹیکر کو 2013 میں ڈیجیٹل سپائی پول کے دوران دنیا کا عظیم ترین ریسلر قرار دیا گیا جبکہ ایک دوسرے سروے میں انہیں دنیا کا سب سے قابل احترام ریسلر بھی قرار دیا گیا۔