اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,415FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جن 20افراد کو قتل کیا وہ جلد ہی زند ہ ہوجائیں گے

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا درگاہ میں قتل عام میں ملوث جعلی پیراورمرکزی ملزم عبدالوحید نے اس وحشیانہ قتل عام کے بعد بھی ایک بارپھرڈھٹائی کامظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جن 20افراد کواس نے قتل کیاہے وہ جلد ہی زند ہ ہوجائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اس درندہ صفت جعلی پیرنے پولیس کی حراست میں کہاکہ مرنے والے افراد جلدہی زند ہ ہوکراپنے آپ کوگناہ گار ہونے کی تصدیق بھی کریںگے۔ اس نے مزید کہاکہ میں نےکسی کوبھی نشہ آورچیزنہیں کھلائی بلکہ وہ خود ہی نشہ کرکے میرے پاس آتے تھے ۔ اس کوعدالت میں پیش کیاتوعدالت نے اس درندہ صفت جعلی پیراوراسکے دیگرتین ساتھیوں کاتین روزہ ریمانڈدیدیا۔