اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کسی لڑکی کو پہلی مرتبہ میسج بھیجتےوقت پیغام میں کبھی بھی یہ ایک چیز نہ لکھیں‘

لندن (نیوز ڈیسک)آج کل کے زمانے میں سماجی روابط کے لئے ٹیکسٹ میسج کا استعمال بہت عام ہو گیا ہے لیکن کسی سے براہ راست بات کرنے کے برعکس ٹیکسٹ میسج کے زریعے جذبات پہنچانا قدرے مشکل کام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جذبات کی ترجمانی کے لئے ننھی اشکال تخلیق کی گئیں جنہیں ’ایموجی‘ کہا جاتا ہے۔ا گرچہ ایموجی نے جذبات کا اظہار بہت آسان بنادیا لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ غلط ایموجی استعمال ہوجائے تو نتیجہ آپ کی توقع کے بالکل برعکس بھی نکل سکتا ہے۔ 02 میل آن لائن کی ایک رپورٹ میں اسی خطرے سے خبردار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اگر کسی لڑکی کو بھیجے جانے والے پہلے ہی ٹیکسٹ میسج میں ’بینگن ایموجی‘ بھیج دیا جائے تو اس سے جواب کی توقع نہیں رکھنی چاہئیے۔ یہ انکشاف موبائل ڈیٹنگ ایپ کلوور نے ایک تحقیق کے بعد کیا ہے، جس میں 30 لاکھ صارفین کے 90 کروڑ میسجز کا تجزیہ کیا گیا۔ 03 دن کا وہ ایک لمحہ جب مرد سے پوچھا جائے تو وہ اپنے دل کا ہر راز اپنی بیگم کو بتادیتا ہے، سائنسدانوں نے انکشاف کردیا، خواتین کو ایسا طریقہ بتادیا کہ مردوں کے واقعی ہوش اُڑجائیں گے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ مردوں کو یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ خواتین اس میسج کا جواب دینا بھی پسند نہیں کرتیں جس میں ’بینگن ایموجی‘ استعمال کیا گیا ہو، کیونکہ اس ایموجی کی شہرت بہت خراب ہوچکی ہے۔ اسی طرح تالی اور تن سازی کو ظاہر کرنے والے ایموجی کو بھی خواتین پسند نہیں کرتیں۔ 04 تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ نئے دوستوں کی تلاش کرنے والے افراد اگر اپنے میسج میں موزوں ایموجی کا استعمال کریں تو انہیں مثبت جواب ملنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ خواتین کو چلبلی لڑکی، بھوکے چہرے، مسکراتے چہرے، دل جیسی آنکھوں والے چہرے، مسرور شیطان اور سورج چہرے والا ایموجی بھیجیں تو ان کی جانب سے مثبت جواب ملنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ صرف 10 فیصد گفتگو کا آغاز ایک ایسے میسج کے ساتھ ہوتا ہے جس میں ایموجی استعمال کیا گیا ہوتا ہے۔ اگر پہلے میسج میں موزوں ایموجی کا استعمال کیا جائے تو خواتین کی جانب سے جواب دینے کی شرح پانچ فیصد زیادہ ہوتی ہے، جبکہ مرد ایموجی والے میسج کا جواب دینے میں آٹھ فیصد آگے ہوتے ہیں۔