اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت کا بنگلادیش کو اپنی تاریخ کا سب سے بڑا قرض دینے کا اعلان

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارت نے بنگلادیش کو اپنی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان 22 معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد 4 روزہ سرکاری دورے پر نئی دلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، توانائی، تعلیم سمیت 22 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت بھارت دفاعی شعبے میں تعاون کے لئے بنگلادیش کو 50 کروڑ ڈالر اور دیگر شعبہ جات کے لئے 4.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا جو کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی ملک کو دیا جانے والا تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ ہے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ بنگلادیش اور اس کے عوام کی خوشحالی کے لئے کھڑا رہے گا، بنگلادیش ہمارا بااعتماد اور طویل شراکت دار ہے جب کہ نئی دلی کی جانب سے گزشتہ 6 سال کے دوران ڈھاکا کی ترقی کے لئے 8 ارب ڈالر مختص کئے گئے۔ دوسری جانب دونوں ممالک کے سربراہ حکومت کے درمیان پانی کے تنازع پر کوئی پیشرفت نہ ہوئی تاہم بھارتی وزیراعظم نے پانی کے مسئلے کے حل کے عزم کا اظہار کیا۔