اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ڈیرہ غازی خان میں رینجرز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) تونسہ شریف کے علاقے علی شاہ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے علاقے علی شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی۔ رینجرز اہلکاروں کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے خود کش جیکٹ، وائرلیس سیٹس، راکٹ لانچر اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا ہے، لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔