اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

الریاض: روزنامہ کشمیر ایکسپریس کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

الریاض(عابد شعمون چاند) روزنامہ کشمیر ایکسپریس کی 15سال مسلسل اشاعت کے موقع کیک کاٹا گیا کیک کاٹنے کی تقریب الریاض سعودی عرب کے بیورو چیف الیاس رحیم نے ریاض کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ کی جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت کرنے کا شرف نوید اجمل کو حاصل ہوا جبکہ ہدیہ نعت عابد شعمون چاند نے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی تقریب کے مہمان خصوصی منظور چشتی تھے جبکہ صدرات کشمیر ایکسپریس کے بیورو چیف الیاس رحیم نے کی تقریب کی نظامت کے فرائض عامر چشتی نے بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیئے تقریب کے مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روز نامہ کشمیر ایکسپریس کی خدمات کو سراہا اور چیف ایڈیٹر سردار زاہد تبسم اور ایڈیٹر شمیم اشرف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا مقررین نے روز نامہ کشمیر ایکسپریس کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیاس رحیم کی طرف سے بھیجی جانے والی خبروں کو جس طرح کشمیر ایکسپریس میں کوریج دی جاتی ھے اس کی مثال نہیں ملتی الیاس رحیم کی خبروں سے پاکستان میں بسنے والے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے حالات واقعات سے باخبر رہتے ہیں اس طرح سعودی عرب میں بھی کمیونٹی ایک دوسرے کی تقریبات سے آگاہ رہتی ہے تقریب کے مقررین نے اپنے اپنے خوبصورت جملوں کے ساتھ الیاس رحیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ الیاس رحیم محنتی صحافی ہے اس کی کمیونٹی کے لیئے خدمات ناقابل فراموش ہیں الیاس رحیم کی مزید ترقی اور کامیابی کے لیئے دعاگو ہیں الیاس رحیم آسمان صحافت کا وہ درخشندہ ستارہ ھے جس کی روشنی سے کمیونٹی فیض یاب ہو رہی ھے تقریب سے جن جن مقررین نے خطاب کیا ان میں وقار نسیم وامق؛ ذکاء اللہ محسن؛ جہانزیب امجد؛ عبدالکریم خان؛ راشد محمود بٹ؛ مہمان خصوصی منظور چشتی؛ الیاس رحیم؛ حافظ عبدالوحید؛ خالد اکرم رانا؛ فیاض علی خان؛ رانا خالد؛ ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری؛ نوید اجمل ؛امجد صدیقی؛ سلیم آفتاب؛ راجہ یعقوب؛ ایچ ایم فیاض؛ ڈاکٹر سعید وینس ؛ عدنان بٹ ؛اور عابد شعمون چاند شامل تھے آخر میں حافظ عبدالوحید نے روز نامہ کشمیر ایکسپریس کے لیئے دعا کی کہ اللہ پاک اس کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین کشمیر میں شہید ہونے والوں کے لیئے بھی خصوصی دعا کی گئی الیاس رحیم نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیر ایکسپریس کمیونٹی کی خدمت کے لیئے اپنی خدمات جاری رکھے گا پرتکلف عشائیہ کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
https://youtu.be/zgTjf7np1Z0