اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

معروف فٹبالر انتقال کرگئے

بورڈیوکس(سپورٹس ڈیسک)سابق فرانسیسی انٹرنیشنل فٹبالر 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے معروف سابق فٹبالر جین سیوائیٹیک 95برس کی عمر میں دنیا سے چلے گئے ،فٹبالر جین کے انتقال کی خبران کے سابق کلب بورڈیوکس نے دی۔مرحوم فٹبالر نے 1921میں پولینڈ میں آنکھ کھولی اور 4سال کی عمر میں وہاں سے فرانس آگئے ،جہاں انہوں نے پورا کیریئر بورڈیوکس میں بطور دفاعی کھلاڑی گزارا۔ واضح رہے کہ 1950 میں فرنچ ڈویژن کاٹائٹل بھی کلب نے جین سیوائیٹیک کی زیر قیادت اپنے نام کیا تھا جبکہ انہوں نے 1944 سے 1950 کے درمیان 5 میچز میں فرانس کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔