اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مانچسٹردھماکہ؛آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اہم اقدام

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) دھماکے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے نیا فول پروف سیکورٹی پلان بنالیا،آئی سی سی کے مطابق کھلاڑیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ مانچسٹر دھماکے کے بعد آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی سیکورٹی بڑھا دی۔ آئی سی سی نے انگلش کرکٹ بورڈ کے فول پروف پلان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےویمنز ورلڈ کپ کے لئے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ آئی سی سی نے یہ بھی بتایا کہ انگلش حکومت اور بورڈ سے مکمل رابطے میں ہیں۔ آئی سی سی نے مانچسٹر دھماکے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔