اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

رانا اعجاز نون نے شجاع آباد شہر کے پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

شجاع آباد ( ملک جاوید وینس ) صوبائی پارلیمانی سیکریٹری زراعت رانا اعجاز احمد نون نے شجاع آباد شہر کے پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے رکن صوبائی اسمبلی رانا اعجاز نون نے واٹر فلٹریشن پلانٹ شجاع آباد شہر پرانی سٹی، تلکوٹ ہائی سکول، چوطاقہ گیٹ، رشید شاہ گیٹ، او ربیرون ملتانی گیٹ میں سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اس موقع پر شہریو ں کی کثیر تعداد موجود تھی شجاع آباد شہر میں زیرزمین پانی انتہائی آلودہ ہونے کی وجہ سے شہری ہیپاٹائٹس سمیت کئی موذی امراض کا شکار ہورہے تھے ان بیماریوں کے روک تھام اورشہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے پہلے بھی شہر کے مختلف مقامات پر پیوریفکیشن پلانٹ نصب کیے گئے اب حکومت پنجاب کی جانب سے شجاع آباد کے اندرون شہر کے چاروں دروازوں کے باہر پانچ پیوریفکیشن پلانٹ لگانے کو شہریوں نے سراہا اور حکومتی اقدام کی تعریف کی شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور تھے اب صاف پانی کی فراہمی سے ہم اور ہمارے بچے مختلف بیماریوں سے بچ جائیں گے اس موقعہ پر شہریوں نے حکومتی اور عوامی نمائندوں ایم پی اے رانا اعجاز احمد نون پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ایم پی اے کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے ہر پانچ کلو میٹر کے بعد واٹر پیوریفکیشن پلانٹ لگائے جائیں گے اور ان پلانٹ کی دیکھ بھال کمیٹی کی بجائے خود صوبائی حکومت کرے گی۔