اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,515FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ساحر لودھی کی اپنے پروگرام میں قائد اعظم کا دفاع کرنے کی کوشش میں ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ پیمرا نے انتہائی قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل نیوز ون کی رمضان ٹرانسمیشن ”عشق رمضان“ کے دوران پروگرام کے میزبان ساحر لودھی کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پر لگائے گئے الزامات کے بعد پیمرا نے ٹی وی چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے3دنوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ساحر لودھی کے پروگرام عشق رمضان میں قائداعظم پر الزامات لگائے جانے اور غیر محتاط گفتگو پر ” ٹی وی ون“ کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دنوں میں جواب داخل کروانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ پیمرا نے نجی ٹی وی چینل ”ٹی وی وم “ کی ٹرانسمیشن ”عشق رمضان“ میں اینکر ساحر لودھی کی طرف سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پر بے بنیاد الزام لگانے پر ٹی وی انتظامیہ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن میں میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے اور ذاتی شنوائی کے لئے5جون 2017ءدوپہر 12بجے تک طلب بھی کیا ہے۔پیمرا کے مطابق چینل کا یہ عمل پیمرا قوانین اور پیمرا ضابطہ اخلاق کی متعدد دفعات کی سنگین خلاف ورزی ہے، عدم پیروی کی صورت میں پیمرا یک طرفہ کارروائی کرے گا۔


واضح رہے کہ پروگرام کے دوران بانی پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے ساحر لودھی جذباتی ہوگئے تھے اور جذبات میں آ کر قائدا عظم محمد علی جناح کو تقسیم برصغیر کے دوران شہید ہونے والے افراد کی موت کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔اس بیان کے بعد پیمرا نے ساحر لودھی کو نوٹس جاری کردیا ہے.
ویڈیو دیکھیں