اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

میٹرک کے دو طلباءدریاِئے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجانبحق ہو گئے

جہلم ( مرزا محمد وسیم بیگ ) میٹرک کے طلباء 2 لڑکے گرمی کی شدت اور لوڈ شِیڈنگ کے ستاِئے دریاِئے جہلم میں نہاتے ہوئے جانبحق ہو گئے 1122 ریسکیو ٹیم کے نا تجربہ کار نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگائی تو وہ بھی غوطے کھانے لگا جسےFIF کے نوجوانوں نے بچا لیا گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستاِئے ہوئے دریا جہلم پر نہانے کے لئے گئے یہ تین دوست تھے جب دونوں دوست نہاتے ہوئے دریا کی لہروں کی نزڑ ہوئے تو تیسرے دوست نے دونوں دوستوں کو بچانے کے لئے شور مچایا اور دریا کنارے کھڑے افراد،نے فوری طور پر 1122کو فون کے کے بلا لیا ، غیر تربیت یافتہ 1122کے نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگائی تو وہ بھی غوطے کھانے لگااسی دوران FIF فلاح انسانیت فاونڈیشن کے نوجوان وہاں پہنچ گئے اور اسے بچالیا فاوونڈیشن کے نوجوانوں نے مسلسل غوطے خوری کرتے رہےاور بالآخر ڈوبنے والے دونوں لڑکوں کی نعشیں دریا سے نکال لیں ، نعشیں جب گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی