اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عرب ممالک کا سفارتی بائیکاٹ، قطرفیفا ورلڈ کپ 2022 متاثر ہونے کا خدشہ

دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک کی جانب سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کی وجہ سے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی تیاریوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پانچ برس بعد قطر کو ہی فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قطر پر بہت زیادہ پریشر بڑھ جائے گا، ملک میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کا اثر ورلڈ کپ پر بھی پڑسکتا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، عرب امارات، مصر اور یمن بائیکاٹ کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔