اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,943FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی نیلامی، زیادہ بولی کی اجازت نہ ملنے پر اماراتی گروپ نے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بن زید گروپ اور الحاج گروپ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کیلئے زائد بولی کی اجازت نہ ملنے پر لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور اس درخواست پر ہائی کورٹ نے پی سی بی کے تین عہدیداران کو نوٹسز جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ خالد ال نہیان کے گروپ بن زید اور الحاج گروپ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کی فرنچائز کی نیلامی کے دوران ان کے گروپ کو مزید بڑھا کر بولی نہیں لگانے دی گئی۔درخواست میں پی ایس ایل میں بولی لگانے کے عمل کے انچارج بدر منظور، مارکیٹنگ ڈائریکٹر نائلہ بھٹی اور بولی لگانے والے امیدواروں کی قابلیت کی جانچ کرنے والی ٹیم کے سربراہ فیصل مرزا کوفریق بنایا گیا تھا۔ احمد قیوم نے کہا کہ عدالت نے پی سی بی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ درخواست گزار کی بولی کو پی ایس ایل ٹیم کی نیلامی کے دوران شامل کیا جائے لیکن پی سی بی حکام نے اماراتی گروپ کو زیادہ بولی کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور پی ایس ایل کی چھٹی فرنچائز 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر میں شون گروپ کو 8 سال کے لیے فروخت کردی گئی ۔زید گروپ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے مذکورہ فرنچائز کی خریداری کے لیے 4 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی بولی کے لیے مدعی درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر روک کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیںلہٰذا ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12جون تک ملتوی کردی ۔جسٹس محمود مرزا نے واضح کیاکہ چھٹی ٹیم کی نیلامی کا عمل اور آگے آنے والے تمام مراحل کا انحصار موجودہ درخواست کے فیصلے پر ہوگا۔