تازہ ترین خبریں

حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، تانیہ ایدروس کنوینر مقرر

0

اسلام آباد، وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کا کنوینر تانیہ ایدروس کو مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے وزارت آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تانیہ ایدروس پھر سے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی کا حصہ بن گئی ہیں۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ کمیٹی کی سربراہ ہوں گی، سیکرٹری وزارت آئی ٹی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔خادم حرمین شاہ سلمان طبی معائنے کیلئے ہسپتال داخلخیال رہے کہ تانیہ ایدروس سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل بھی رہ چکی ہیں۔

خادم حرمین شاہ سلمان طبی معائنے کیلئے ہسپتال داخل

0

ریاض، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز طبی معائنے کیلئے ہسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔

ایوان شاہی کیجانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز معمول کا معائنہ کرانے کیلئے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔ایوان شاہی کیجانب سے خادم حرمین شریفین کی صحت و عافیت کی امید ظاہر کی گئی ہے۔محمد رضوان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

محمد رضوان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

0

اسلام آباد، پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان اور محمد عرفان خان کو نیوزی لینڈ کیخلاف آخری 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آرام دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔رپورٹس کا جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو لاہور میں ہونیوالے دونوں میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچز جمعرات اور ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے، دونوں کھلاڑی این سی اے میں پی سی بی میڈیکل پینل کیساتھ اپنی بحالی پر کام کریں گے۔راولپنڈی:راہ چلتی خاتون سے پرس چھین لیا گیا

راولپنڈی:راہ چلتی خاتون سے پرس چھین لیا گیا

0

راولپنڈی، ڈکیتوں اور چوروں نے گلی محلوں میں چلنے والی خواتین کا بھی جینا محال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کی حدود تلسہ روڈ پر دن دیہاڑے سنیچنگ کی واردات ہوئی۔موٹر سائیکل سوار چور راہگیر خاتون سے پرس چھین کر بھاگ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ

0

کراچی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شہر قائد سے جڑی اپنی یادوں کا ذکر کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی آکر کچھ یادیں تازہ ہوگئیں، کراچی میں کھانے اچھے ملتے تھے، اس وقت کچوری ایک روپے کی ملتی تھی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکیل کا کام کیس سمجھانا ہوتا ہے مگر ویڈیولنک پر کبھی کیس سمجھ آجاتا ہے اور کبھی نہیں، ہمارا ویڈیو لنک اچھا نہیں کبھی آواز نہیں آتی۔عزیز بھٹی شہید اسپتال کی چھت گر گئی، خاتون سمیت 2 مریض جاں بحق اور 9 زخمیجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کراچی میں جتنے بھی وفاقی ٹریبونل اور وفاقی عدالتیں ہیں سب ایک ساتھ بنائی جائیں، سپریم کورٹ کیلئے مختص زمین قیمتی ہے، نئی بلڈنگ کی جگہ پر آلودگی کے خاتمے کیلئے درخت لگائے جائیں، ہائیکورٹ بھی سامنے ہی ہے تاکہ وکلا کو پریشانی بھی نہ ہو۔

عزیز بھٹی شہید اسپتال کی چھت گر گئی، خاتون سمیت 2 مریض جاں بحق اور 9 زخمی

0

گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گر گئی جس سے وارڈ میں زیر علاج 1 خاتون سمیت 2 مریض جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

گجرات کے عزیز بھٹی شہید اسپتال کی پہلی منزل پر واقع سرجیکل وارڈ میں مریض زیر علاج تھے کہ اچانک چھت گر گئی جس متعدد مریض زخمی ہوگئے۔ایم ایس کے مطابق ریکسیو عملے نے فوری طور پر زخمی مریضوں کو ملبے سے نکال کر دوسرے وارڈ اور باہر منتقل کیا، واقعے میں زیر علاج ایک خاتون سمیت 2 مریض جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔بجلی بقایا جات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی جاریاسپتال ذرائع کے مطابق تزئین و آرائش کرنے کیلئے پلرز کو چھوٹے کرنے کی کوشش کی گئی جسکے باعث سرجیکل وارڈ کی چھت کمزور پڑنے سے گر گئی، دوسری جانب صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے سی اینڈ ڈبلیو کے ریسرچ ونگ کو انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔مرمت کے حوالے سے حفاظتی انتظامات نہ کرنیوالے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، ادھر وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹری صحت سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور انکوائری کا حکم دیا، غفلت اور کوتاہی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

بجلی بقایا جات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی جاری

0

خیبرپختونخوا میں بجلی بقایا جات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق 1 ہفتے کے دوران 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جن میں اینٹی کرپشن، افغان کمشنریٹ اور ڈی جی ایکسائز کے دفاتر کی بجلی منقطع کی گئی ہے جبکہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ورکرز وومن ہاسٹل کی بجلی بھی بند کردی گئی۔ایف آئی اے کا بتانا ہے فارنزک سائنس لیبارٹری اور پبلک فوڈ لیبارٹری کی بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے۔ڈیفنس میں کار ڈرائیور نے کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھا دی، 6 افراد زخمیایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایکسائز دفتر کے ذمے 13 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ہیں جبکہ اینٹی کرپشن آفس اور فارنزک سائنس لیبارٹری کے ذمے 7،7 لاکھ روپے سے زیادہ بقایات ہیں، اسکے علاوہ ورکرز وومن ہاسٹل اور افغان کمشنریٹ پر 6 لاکھ روپے سے زیادہ بقایاجات ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق جن دفاتر سے بقایا جات وصول کیے جارہے ہیں انکی بجلی بحال کی جارہی ہے۔

ڈیفنس میں کار ڈرائیور نے کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھا دی، 6 افراد زخمی

0

کراچی، ڈیفنس 26 اسٹریٹ کے قریب ڈرائیور نے کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھا دی۔

پولیس کے مطابق کار حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالی گاڑی ضابطے کی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کردی گئی اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دوسری جانب کار سوار کا دعویٰ ہے کہ مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی کو بچاتے اسکی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔وزیراعظم کا کراچی کو 150 بسیں دینے کا اعلان

وزیراعظم کا کراچی کو 150 بسیں دینے کا اعلان

0

کراچی، وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں شمولیت کیلئے 150 بسیں دینے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے آج کراچی کے دورے میں کیا۔کراچی میں سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا بھی معائنہ کیا اور اسکی تعریف کی، وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی درخواست پر شہباز شریف نے مزید 150 بسیں شامل کرنے کااعلان کردیا۔شہباز شریف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت

شہباز شریف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت

0

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکام اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی ضرورت سے زائد شوگر برآمد کی درخواست کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دیے گئے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔جس ادارے میں پڑھا اور پڑھایا، وہیں وائس چانسلر بننا اعزاز کی بات ہے، ڈاکٹر شازیہ بشیروزیراعظم نے دونوں تجاویز میں فرق کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے، اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی طلب کا جائزہ لیکر دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔