سیالکوٹ (بیورورپورٹ)سینئر رہنما پا کستان مسلم لیگ (ن) رکن صو بائی اسمبلی چو ہدری محمد اکرام نے یو نین کو نسل تلو ڑا مغلاںدورہ کیا اور وہاں پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی جا ری تر قیا تی کا موں کی رفتار اور معیار کا جائز ہ لیا۔
مزید پڑھیں: اٹالین سیاح نے پشاور میں خود کشی کر لی، آخری خط بھی منظر عام پر
انہوں نے موقع پر اوورسیئر اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کریں اور اس ماہ کے آخر تک یوسی میں جاری منصوبوں کو پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کے معیا ر اور رفتار پر ہر گز سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا ۔اس مو قع پر وائس چیئر مین یو سی تلو ڑا مغلا ں شا ہد رضوان ،جنر ل کو نسلر شیخ عمر ،چو ہدری لیاقت تاج اورملک تاج بھی مو جو دتھے۔