اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

زیر تعلیم بیٹیاں خوار ہو رہی ہیں

کھاریاں شہر میں جی ٹی روڈ کے اطراف میں مرکزی اور چھوٹے بازاروں میں خوانچہ فروشوں، فروٹ و سبزی فروشوں کے ٹھیلوں اور ریڑھیوں کی وجہ سے بازاروں میں پیدل گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔

جی ٹی روڈ پر راشہ بازار چوک سے آزادی چوک گلیانہ روڈ تک ٹر یفک عام طور پر جام رہتی ہے۔

فروٹ اور سبزی فروش کھاریاں شہر کے باشندے ہیں، محنت کش ہیں، لیکن ان سے ہم شہریوں کی شکایت ہے کہ وہ ذاتی مفاد میں شہریوں کے لئے دردِ سر بنے ہوئے ہیں۔

مین بازار، نیا بازار، سنگم پلازہ، راشہ بازار، گلیانہ روڈ بازار، گھڑی چوک، ڈنگہ روڈ جی ٹی روڈ کے سنگم پر فروٹ اور سبزی فروش برادری کا مکمل قبضہ ہے۔

“بدھو کمپنی تاجہ حوالدار کا دور ہے” کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں، مین بازار میں نیشنل بنک سے صفدر فوٹو گرافر تک خاص کر نیک عالم مارکیٹ کے سامنے تو موٹر سائیکل رکشہ والوں نے بازار کو رکشہ سٹینڈ بنا دیا ہے، ان سے تو تاجر برادری بھی خوف زدہ ہے، اس لئے کہ و ہ سینہ زور بھی ہیں۔

latest urdu news

اصغر علی گرلز کالج کے سامنے پارکنگ میں، چشمہ فروشوں، فروٹ سبزی کے ٹھیلے والوں کو بلدیہ کے چیف آفیسر خاور جاوید گجر نے ہدایت کی تھی کہ تعلیمی دورانیہ کے اوقات میں کالج کے سامنے پارکنگ میں ٹھیلے نہ لایا کریں۔

کالج میں چھٹی کے بعد بے شک اپنا بازار سجا لیا کر یں، چیف آفیسر خاور جاوید گجر کے اس اقدام کو کالج ہذا کی پرنسپل صاحبہ نے بھی سراہا تھا لیکن لاتوں کے بھوت باتوں سے کہاں مانتے ہیں، کالج کے سامنے پھر سے وہ ہی ماحول ہے۔

تعلیمی دورانیہ کے اوقات میں چشمہ بازار پھر سے سجا دیا گیا ہے، فروٹ سبزی کے ٹھیلے پھر سے لگ گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب ممتاز گوندل بھی دیکھتے اور جانتے ہیں، خاور جاوید صاحب بھی جانتے ہیں لیکن انہیں پوچھتے نہیں، پارکنگ میں فروٹ سبزی کے ٹھیلے لگ جانے کی وجہ سے کالج میں چھٹی کے اوقات میں طالبات کو پک کرنے والیاں گاڑیاں پارکنگ پر فروٹ سبزی اور چشمہ فروشوں کے قبضے کی وجہ سے جی ٹی روڈ کے کنارے کھڑی ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام ہو جاتی ہے، ایسی ہی صورت ِ حال جنرل بس سٹینڈ کے داخلی راستے پر ہے۔

انتظامیہ بخوبی جانتی ہے لیکن جانے کیا مجبوریاں ہیں، چیف آفیسر خالد جاوید گجر صاحب، زیر تعلیم بیٹیاں خوار ہو رہی ہیں۔

 

گل بخشالوی

چیف ایڈیٹر کھاریاں گزٹ