پریس ریلیز۔۔۔مانچسٹر،برطانیہ میں واقع ترسیلات زر فراہم کرنے والے معروف ادارے ACE منی ٹرانسفر اور پاکستان کے اہم کمرشل بینک، بینک الحبیب نے پاکستان کی معاشی ترقی اور خاص طور پر ماہ رمضان میں ترسیلات زر کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ایک بار پھر مشترکہ کیمپین کا اعلان کیا ہے۔
اس تعاون کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قیمتی انعامات جیتنے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کی ترغیب دینا ہے۔
قانونی طریقے سے ارسال کردہ ترسیلات زر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ملک کی معاشی ترقی اور استحکام میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
اس کے برعکس رقوم ارسال کرنے کے غیر رسمی چینلز ناقابل بھروسہ اور ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
ترسیلات زر پاکستان کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، اور رمضان المبارک کے دوران قیمتی انعامات کے ذریعے بیرونِ ملک سے رقوم کو قانونی طریقے سے بھیجنے کی ترغیب کے ذریعے ACE منی ٹرانسفر اور بینک الحبیب قومی ترقی میں معاونت کے ساتھ متعدد خاندانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔
ACE منی ٹرانسفر اور بینک الحبیب کی اس رمضان مہم کا مقصد ذمہ دارانہ مالیاتی طریقوں کی ترغیب دیتے ہوئے ترسیلات زر میں روایتی اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچانا ہے۔ کسی بھی بینک الحبیب اکاؤنٹ میں ACE منی ٹرانسفر کے ذریعے رقم ارسال کرکے یا بینک الحبیب کی 1100 سے زائد شاخوں میں سے کسی ایک سے کیش پک اپ کا انتخاب کرکے پاکستانی تارکین وطن لکی ڈرا کا حصہ بن سکتے ہیں۔
اس لکی ڈرا میں دو خوش نصیب افراد ایک ایک کروڑ روپے کے بمپر کیش انعامات حاصل کرسکیں گے، مزید برآں رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی مناسبت سے لکی ڈرا میں 25 عمرے کے ٹکٹ بھی رکھے گئے ہیں۔
ACE منی ٹرانسفر کے سی ای او راشد اشرف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’’یہ مشترکہ کوشش محض لین دین سے کہیں بڑھ کر ہے، ہمیں بطور ACE منی ٹرانسفر فخر ہے کہ ہم بینک الحبیب کے ساتھ ایک مرتبہ پھر مل کر کیمپین کررہے ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ناقابل یقین مواقع فراہم کررہے ہیں۔‘‘
بینک الحبیب کے گروپ ہیڈ بزنس عون علی نے کہا کہ ’’ہم رمضان کے مقدس ماہ میںACE منی ٹرانسفر کے تعاون سے میڈیا مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی پرجوش ہیں، یہ مہم اپنے صارفین کے ساتھ با معنی تعلقات استوار کرنے اور ترسیلات زر پاکستان ارسال کرنے کیلئے قانونی ذرائع استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘
اس مہم کے سفیر علی ظفر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے اس اقدام کا حصہ بننے پر انتہائی فخر ہے، رمضان کے دوران بیرون ملک سے رقوم بھیجنے کا سلسلہ اپنے عروج پر ہوتا ہے، تاہم ضروری ہے کہ یہ رقوم وصول کرنے والوں تک محفوظ اور قانونی ذرائع سے پہنچیں،ACE منی ٹرانسفر اور بینک الحبیب جیسے قانونی چینلز کے استعمال سے بیرون ملک مقیم پاکستانی اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ ان کی محنت سے کمائی گئی رقم وطن واپسی پر حقیقی فرق ڈالتے ہوئے پاکستانی معیشت کو مضبوط کرے۔‘‘