ٹورنٹو، کینیڈا کی پولیس نے 51 سال بعد 16سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ہے۔
ٹورنٹو پولیس کے یارک ریجن یونٹ نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ملزم کا حاصل کیا گیا ڈی این اے محفوظ کرلیا گیا۔
اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مجرم کا سراغ لگایا گیا ہے، قتل کی واردات 26 سالہ بروس چارلس نے کی تھی اور اس نے وقوعہ کے دو سال بعد خود کشی کرلی تھی، قاتل اس سے پہلے بھی عورتوں پر تشدد کے الزامات میں ملوث تھا۔
بھارتی ایجنٹ ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت ہیں:کینڈین وزیراعظم
خیال رہے کہ 30 نومبر 1972 کو 16 سالہ یون لیروکس کو کنگ ٹاؤن شپ میں بڑے بے رحمانہ طریقے سے قبل کیا گیا، اسکی لاش ٹورنٹو کے جین اور کیل کے علاقے میں ایک سڑک پر ملی تھی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تعین کیا گیا تھا کہ اسکی موت سر پر شدید چوٹ کے نتیجے میں ہوئی، کئی دہائیوں کی تفتیش اور 50 ہزار ڈالر کے انعام کا باوجود مجرم پکڑا نہ جاسکا تھا۔