لاہور، پسند کی شادی کرنیوالے شخص نے بیوی کو میکے لے کر جانے پر 2 سالوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، ملزم فہد نے ساتھی کیساتھ مل کر دونوں بھائیوں کو قتل کیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی بہن نے ملزم فہد سے پسند کی شادی کی تھی، مقتول اپنی بہن کو واپس اپنے گھر لائے جس پر ملزم کو غصہ تھا۔