کراچی کے علاقے ملیر جناح ایونیو پر فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالے ملزم کی شناخت شان کے نام سے ہوئی ہے جوکہ خاتون سے شادی کا خواہش مند تھا۔
ایرانی فوج کے اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ، 5 فوجی ہلاک
زخمی خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا جس میں خاتون نے بتایا کہ میں شادہ شدہ ہوں، شان مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے، خاتون نے مزید کہا کہ شادی سے انکار پر شان نے مجھ پر فائرنگ کی، گولی میرے ہاتھ پر لگی۔