اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت ملزم احسن شاہ کے موبائل سے اہم شواہد مل گئے

بالاج ٹیپو قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کو ملزم احسن شاہ کے موبائل سے اہم شواہد مل گئے۔

خبروں کے مطابق زیر حراست ملزم احسن شاہ کے موبائل سے وہ ویڈیوز برآمد کر لی گئیں جو اس نے بالاج کے پاس بیٹھ کر بنائیں۔

ملزم کے موبائل سے بالاج کی آڈیوز بھی ملی ہیں جس میں وہ طیفی بٹ کے خلاف بات کر رہا تھا، ملزم احسن شاہ نے یہ ساری ویڈیوز طیفی بٹ کو دی تھیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور نے تفتیش کے بعد بالاج کو قتل کروانے کا ذمہ دار طیفی بٹ کو قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ریڈ وارنٹ کا پروسس مکمل ہوگیا، طیفی بٹ کو گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے گا۔

پکڑے جانے والے تمام ملزمان سے تفتیش کر لی گئی ہے تانے بانے طیفی بٹ سے ہی ملتے ہیں۔