اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

تھانہ صدر کامونکی پولیس کی کاروائی، منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔

احکامات کے پیش نظر اے ایس پی سرکل کامونکی ایاز خاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کامونکی سب انسپکٹر رانا سمیع اللہ و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2 کس ملزمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 1 کس ملزم کوگرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد جمیل، محمد عدیل اور عمیر علی عرف چاند شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 1 کلو 940 گرام چرس اور 1 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث رہے ہیں۔

urdu news today

سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقہ مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے معاشرے کے دشمن ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔